حسن، محبت، گلیمر، انسانیت کی خدمت سمیت کئی پہلوؤں کی مالکہ آنجہانی شہزادی ڈیانا کی چھپن ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

ڈیانا فرانسس اسپنسر یکم جولائی انیس سو اکسٹھ کو برطانیہ کے شہر نورفوک میں پیدا ہوئیں، شہزادی ڈیانا نے انیس جولائی انیس سو اکیاسی کو شادی سے شاہی سفر کا آغاز کیا، 2بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی ولادت ہوئی اور وہ تخت و تاج کو مستقبل کے بادشاہ دینے میں کامیاب ہوگئیں۔
شہزادی کی شادی شدہ زندگی ہمیشہ ہی مشکلات کا شکار رہی۔ 20 دسمبر 1995 میں ڈیانہ اور چارلس میں علیحدگی ہو گئی، لیڈی ڈیانا کی خوبصورتی کے چرچے ہر زبان زدعام تھے، جو مسکرائیں تو ہزاروں دیکھنے والوں کے چہرے کھل اٹھتے، شہزادی ڈیانا نے زندگی میں بہت سے غم دیکھے.
علیحدگی کے بعد ڈیانا نے اپنی صلاحیتوں اور شہرت کو غربت و افلاس، مریضوں اور معاشرتی ناانصافی کا شکار لوگوں کیلئے آواز اٹھانے کیلئے استعمال کیا، وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے ایڈز کے کسی مریض کو چھوا، ان کے اس اقدام نے ساری دنیا کو ایڈز کے بارے میں اپنے خیالات بدلنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے انیس سو پچانوے اور ستانوے میں عمران خان اور انکی سابق اہلیہ جمائما خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔ حسن، محبت، گلیمر اور انسانیت کی خدمت سمیت کئی پہلو رکھنے والی شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 کو فرانس میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئیں.

ای پیپر دی نیشن