لاہور(صباح نیوز)ملک میں عام انتخابات 2018 میں 2بیویوں والے امیدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں، شہباز شریف، حمزہ شہباز، خواجہ سعد سعد رفیق، جمشید چیمہ، زبیرکاردار، ڈاکٹرآصف اشرف جلالی، رانا مبشر اقبال و دیگر امیدوار شامل ہیں۔ الیکشن میں دو دو بیویاں ہونے کے ناطے ان کے جیتنے کے چانسز بھی بڑھ گئے ہیں کیونکہ اب الیکشن میں ان میدواروں کی جیت کیلئے ایک نہیں بلکہ دو دو بیویاں سپورٹ اور دعائیں کریں گی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی2 بیویاں تہمینہ درانی اور نصرت شہباز شامل ہیں۔ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہبازکی بھی 2 بیویاں ہیں ان کے نام رابعہ شہباز اور مہرالنسا حمزہ ہیں۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی بھی 2 بیویاں غزالہ رفیق اور شفق حرا ہیں۔ تحریک انصاف کے این اے 127سے مریم نواز کے مدمقابل امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی بھی 2 بیویاں ہیں ان میں مسرت جمشید اور نسیم چیمہ شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی رہنما زبیرکاردار کی 2 بیویاں صبا زبیر اور ناہید اختر ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مبشراقبال کی بھی 2 بیویاں ہیں۔ ان میں شازیہ مبشر اور نائلہ مبشرشامل ہیں۔ تحریک لبیک کے امیدوار ڈاکٹرآصف اشرف جلالی کی2 بیویاں نصرت بی بی اورطاہرہ حبیب ہیں۔
2 بیویاں
2 بیویوں والے امیدواروں میں شہباز شریف حمزہ، سعد رفیق، جمشید چیمہ، زبیرکاردار آصف اشرف جلالی، رانا مبشر و دیگر شامل
Jul 01, 2018