اقتدار نہیں ملک کا محفوظ مستقبل عزیز، سب کو ساتھ لیکر چلیں گے : حمزہ شہباز

Jul 01, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ صرف اقتدار نہیں ملک کا محفوظ مستقبل عزیز ہے، قومی مسائل کے حل کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور پاکستان کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے بڑے فیصلے کرنا ہونگے۔ حمزہ شہباز نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹا¶ن میں ورکرز اور ویمن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف نے قومی حکومت کا عندیہ دے کر بڑے دل اور سیاسی وژن کا ثبوت دیا ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاس جماعتیں باہم مل کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔ اب کسی سیاسی پارٹی یا شخصیت کی نہیں پاکستان کی باری ہونی چاہئے اور ذاتی یا پارٹی کی بجائے ہمیں وسیع تر قومی مفادات کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔ 25 جولائی کو نوٹوں کے مقابلے میں ووٹوں کا سیلاب لائیں گے اور انشااللہ شیر ملک بھر میں کلین سویپ کرے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی اصل طاقت ہمارے کارکن ہیں، وہ پارٹی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اب انتخابی مہم میں دن رات ایک کرنے کا وقت ہے۔ حمزہ شہباز نے مسلم لیگی خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انتخابی مہم شرافت اور رواداری کی آئینہ دار ہو گی اور خواتین اس مہم کا ہراول دستہ ثابت ہونگی۔ ماڈل ٹا¶ن کے پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں مسلم لیگی نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پارٹی قیادت کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور حمزہ شہباز کا شاندار خیرمقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شیر کی کامیابی کیلئے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے۔
حمزہ

مزیدخبریں