پنجاب : تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جنرل اور ہیڈ کوارٹر سمیت 100 افسر تبدیل

Jul 01, 2018

لاہور (سپیشل رپورٹر+ خبرنگار) حکومت پنجاب نے 100 افسروں کے تبادلے اور تقرر کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، جنرل اور ہیڈ کواٹر تبدیل کرکے دئیے گئے ہیں۔ نور امین مینگل ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو تبدیل کرکے ان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ سائرہ اسلم سیکرٹری ائی اینڈ سی کو تبدیل کرکے سیکرٹری لیبر، ہمایوں مظہر ڈائریکٹر لاہور میوزیم کو تبدیل کو تبدیل کرکے چیئرمین کواپریٹو بورڈ آف لیکوڈیشن تعینات کیا گیا ہے۔ طاہر رضا بخاری کو ڈی جی مذہبی امور تعینات کیا گیا ہے۔ فیصل ظہور سپیشل سیکرٹری پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ ثاقب منان سپیشل سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کو او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ محمد مسعود مختار ایڈیشنل سیکرٹری کوارڈنیشن چیف سیکرٹری کو تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ محمد اقبال کو چیف ایڈمنسٹریٹر ہیلتھ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ مریدکے تعینات کیا گیا ہے۔ شعیب سعید کو پی ایس او ٹو سی ایم تعینات کیا گیا ہے۔ سائرہ عمر کو ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سپیشلائز ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ کنور اعجاز خالق کو پولیٹکل اسٹنٹ ڈی جی خان، آمنہ رفیق ڈپٹی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو اے ڈی سی ریونیو حافظ آباد، سیف انور کوڈی جی پی ایچ اے روالپنڈی۔ فرخ نوید کو ڈائریکٹر فنانس اوقاف ڈیپارٹمنٹ۔ زاہد سہیل کو جوائنٹ رجسڑار کواپریٹو سوساٹیز۔ محمد اقبال کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون ۔ مس کنورل ناظم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ساہیوال کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ تنویر یزدان ڈسٹر مانیٹر نگ آفیسر مظفر گڑھ کو تبدیل کرکے اڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ساہیوال ۔ توقیر حید ر کاظمی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سیالکوٹ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور ۔ واصف بشیر کھوکھر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شیخوپورہ ۔ ضمیر حسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شیخوپورہ کو تبدیل کرکے او ایس ڈی ۔ شفیق احمد ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ ائی اینڈ سی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قصور ۔ احمد جاوید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل ننکانہ صاحب کو بتدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال ۔ محمد نیسم عباس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے۔ شجاع کتب بھٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال کو او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ محمد حنیف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اوکاڑہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ناروال ۔ علی ارشد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ناروال کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اوکاڑہ ۔ محمد بلال فیروز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل منڈی بہاوالدین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم، نیلم سلطان خٹک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل منڈی بہاوالدین تعینا ت کیا گیا ہے۔ اعجاز احمد بھٹہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ آباد کو تبدیل کرکے خوشاب ۔ نعیم اللہ بھٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میانوالی کو تبدیل کرکے حافظ آباد۔ محمد فاروق اکمل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک کو تبدیل کرکے میانوالی ۔ کریم بخش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بھکر کو تبدیل کرکے ملتان۔ محمد خالد مسعود فاروقا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل آباد کو تبدیل کرکے بھکر ۔ آصف حیات لودھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملتان کو ساہیوال ۔ محمد زاہد اختر ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جھنگ ۔ طاہر فاروق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گوجرانوالہ ۔ محمد اویس ملک ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر سکلز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو۔ حفزا کنول ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخوپور ہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات ۔ موسی رضا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گجرات کو تبدیل کرکے ریونیو شیخوپورہ ۔ منصور احمد خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو قصور کو تبدیل کرکے ریونیو ناروال ۔ محمد ارشد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس منڈی بہاوالدین تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قصور ۔ خرم شہزاد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ناروال کو ریونیو اوکاڑہ ۔ عبداسلام عارف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاوالدین کو ریونیو سرگودھا، طارق خان نیازی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرگودھا کو ریونیو منڈی بہاوالدین۔ آفاق وزیر اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم کو ریونیو خوشاب۔ سید محمد شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب کو ریونیو بھکر ۔ اکرام الحق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک کو ڈپٹی سیکرٹری مینجمنٹ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ ۔ غلام مصطفے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی کو ڈپٹی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ۔ محمد شاہد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو فیصل آباد کو ڈپٹی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ ۔ محبوب احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ کو اے ڈی سی جی ریونیو فیصل آباد۔ کاشف محمد علی اے ڈی سی ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ۔ رضوان محمود اے ڈی سی ریونیو وہاڑی کو ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ عمر جاوید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوکاڑہ کو ریونیو وہاڑی۔ احمد عفنان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چنیوٹ کو ریونیو پاکپتن ۔ عارف عمر عزیز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رینیو پاکپتن کو سیکرٹری محتسب تعینات کیا گیا ہے۔ قدیر احمد باجوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساہیوال کو او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے ۔ راو امتیاز احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چنیوٹ ۔ کامران خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان کو ریونیو ساہیوال ۔ میر محمد نواز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اٹک کو ریونیو ملتان۔ عطاءالحق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفر گڑھ کو ریونیو راجن پور ۔ محمد اقبال بزادر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولنگر کو مظفر گڑھ ۔ محمد شاکر سیکرٹری مینم ویجز بورڈ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی ۔ غلام رسول بھٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راجن پور کو او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ شیخ سلیم خالد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گجرات کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک ۔ نوشین ملک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بہاولپور ۔ محمد زاہد اکرم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوجرانوالہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور ۔ فخر اسلام ڈوگر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ حافظ آباد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ ۔ عشرت اللہ خان نیازی ڈائریکٹر ریونیو اووسیز پاکستانی کمشن کو او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ مہر خالد احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رحیم یار خان کو ڈائریکٹر ریو نیو اووسیز پاکستانی کمشن۔ احسان علی جمالی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولپور کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رحیم یار خان۔ خالد محمود ٹیپو سیکرٹری نصاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم تعینات کیا گیا ہے۔ مسرت جبین ایڈیشنل سیکرٹری ہاوسنگ کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ سروسز تعینات کیا گیا ہے۔ محمد اسد ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن فرانز ک سائنس ایجنسی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ننکانہ صاحب ۔ رابیعہ ریاست ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس قصور کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوجرانوالہ ۔ منور حسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چکوال کو تبدیل کرکے فنانس سیالکوٹ۔ راجہ محمد اشرف ڈپٹی دائریکٹر ویمن ڈائریکٹوریٹ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس منڈی بہاوالدین۔ افضال احمد قمر کو انٹی کرپشن سے تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ حافظ آباد۔ راو افتخار رضا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس راولپنڈی کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر روالپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ رب نواز خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جھنگ کو تبدیل کرکے فنانس جہلم ۔ محمد طارق خان دائریکٹر پی ایچ اے فیصل آباد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اٹک ۔ ماریہ طارق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سرگودھاکو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ ۔ شفقت اللہ مشتاق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کواڈنیشن فیصل آباد کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سرگودھا۔ آفتاب احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فیصل آباد کو تبدیل کرکے فنانس وہاڑی ۔ عبدالغفور ایڈیشن ڈپٹی کمشنر فنانس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر فنانس ساہیوال۔ عاصمہ اعجاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس خوشاب کو تبدیل کرکے فنانس فیصل آباد۔ محمد رفیق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساہیوال کو تبدیل کرکے ریونیو گوجرانوالہ ۔ محمد امین اویسی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اوکاڑہ کو تبدیل کرکے ریونیو ساہیوال ۔ محمد افضل ناصر خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور کو تبدیل کرکے فنانس اوکاڑہ ۔ محمد شہزاد ڈائریکڑ پرونشل ڈائزسٹر اتھارٹی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ افتخار علی ڈپٹی سیکرٹری جنگلات کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس لودھراں۔ اشتیاق احمد جاوید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس لودھراں کو تبدیل کرکے فنانس جھنگ ۔ آصف رحمان ڈپٹی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر گڑھ تعینا ت کیا گیا ہے۔ سیف اللہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر گڑھ کو تبدیل کرکے فنانس بہاولپور۔ محمد اعجاز جوئیہ ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ میانوالی تعینات کیا گیا ہے۔ قبل ازیں پنجاب پولیس کے سینکڑوں ڈی ایس پی بھی تبدیل کئے جا چکے ہیں۔ پنجاب کی 56 کمپنیز کے سکینڈل میں محکمہ لوکل گورنمنٹ نے 7 ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور پارکنگ کمپنیوں کے چیئرمینوں سمیت 26 بورڈ ڈائریکٹرز کو ہٹا دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو چیئرمین کے اضافی چارج دے دیئے گئے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کمپنیوں کے چیئرمینوں کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین جو کہ میئر لاہور تھے، دیگر بورڈ ممبران میں چئیرمین میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں امجد لطیف، چیئرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب چوہدری نعیم احمد، چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور ایاز احمد خان کو ہٹا دیا گیا۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین مئیر راولپنڈی تھے اور انکے ساتھ ڈپٹی مئیر راولپنڈی جو کہ بورڈ کے ممبر تھے انہیں کمپنی کے بورڈ سے فارغ کر دیا ہے۔ اسی طرح دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اور پارکنگ کمپنیوں میں تعینات کئے گئے سیاسی چیئرمینوں اور بورڈ ممبران کو فارغ کر دیا گیا۔ سندھ میں 207 اور اسلام آباد کے 70 افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ سندھ میں 184 ڈی ایس پیز، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کے تبادلوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
تبادلے

مزیدخبریں