نگران حکومت پٹرول قیمتیں بڑھا کر عوام پر مزید ظلم نہ کرئے ، زرداری

Jul 01, 2018

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز حکومت کے ستائے عوام پر نگران حکومت مزید ظلم نہ کرے ‘ نگران حکومت عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالے ‘ ہفتہ کو پیپلز پارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی مخالفت کر دی۔ آصف علی زرداری نے کہا نگران حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے۔ نواز حکومت کے ستائے عوام پر نگران حکومت مزید ظلمنہ کرے۔ پٹرولکی قیمتوں کے اضافے سے غریب زیادہ متاثر ہو گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی۔ نگران حکومت عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالے۔
آصف زرداری

مزیدخبریں