لاہور (سٹاف رپو رٹر) نیب نے پنجاب پولیس میں گھپلوں میں ملوث افسران کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیب نے گھپلوں میں ملوث پنجاب پولیس کے کرپٹ افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے نیب لاہور کی جانب سے آئی جی پنجاب کو خط لکھا گیا ہے جس میں سازوسامان کی خریداری کی تفصیلات اور ملوث افسران کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ نیب لاہور نے سینئر پولیس آفیسر کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر پنجاب پولیس میں 2012ء سے 2015ء کے دوران بلٹ پروف اور سردیوں کے جیکٹس کی خریداری کی چھان بین، ڈولفن ہیلمٹس، ہتھکڑیوں،چھتریوں اور اینٹی رائٹس فورس کے سامان کی خریداری میں مبینہ گھپلوں اور پولیس افسران نے کرپشن کے ذریعے ہائوسنگ سوسائٹی میں گھر اور بنگلے بنانے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
پنجاب پولیس میں گھپلے، نیب نے ملوث افسروں کیخلاف تحقیقات شروع کردیں
Jul 01, 2018