چیف جسٹس سے بوڑھے پنشنروں کی اپیل

Jul 01, 2018

مکری !آپ کی وساطت سے گزارش ہے کہ 75 سے 80 سالہ بوڑھے اور بزرگ پنشنرز کے بقایا جات کی ادائیگی کا فیصلہ آج سے تین سال قبل جناب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور صادر فرما چکے ہیں جس کی ادائیگی سابق چیف سیکرٹری فنانس سیکرٹری اور ا ے جی پنجاب نے ایک پلان کے ذریعہ بارہ اقساط میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ 75 سے 80 سالہ پنشنرز کے بقایا جات کی ادائیگی بارہ اقساط کی بجائے یکمشت کی جائے۔ پنجاب کے علاوہ تینوں صوبے مذکورہ ادائیگی کر چکے ہیں۔ اس سلسلے میں جناب چیف جسٹس میاں ثاقب نثار صاحب سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔ (خان ریاض چودھری صدر پنجاب پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع جہلم 0300-5417323)

مزیدخبریں