مکرمی! پچھلے کئی مہینوں سے وائس آف امریکہ کے پروگرام میں جناب فرحت اللہ بابر کا بیان کہ ڈاکٹر قدیر خاں اور ان کے تمام ساتھی جنہوں نے ایٹمی راز ایران، شمالی کوریا اور لیبیا کو منتقل کئے ان کی مکمل جانچ پڑتال ہونی چاہئے۔ اور یہ پروگرام وائس آف امریکہ پر تقریباً چھ سات ماہ سے چل رہا ہے۔ ابھی ا س کی گرد بیٹھی نہیں تھی کہ موصوف نے چند دن پہلے فوج اور عدلیہ کے بارے ایک اور بیان ارشاد فرمایا جو قابل غور ہے۔ اسی طرح گزشتہ چند روز پہلے ایک پاکستانی ٹیلی ویژن پر وائس آف امریکہ ہی کے ایک پروگرام میں موصوف کو آئین کی 280 شقوں میںسے صرف ایک شق نظر آئی کہ پاکستان میں کوئی غیر مسلم صدر اور وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ جناب زرداری صاحب آپ کو پاکستان میں صرف یہی ترجمان ملا تھا؟ پاکستان میں اور کوئی قابل شخص نہیں جو آپ کی ترجمانی کر سکے؟ (امانت علی ساکن فرخندہ آباد 0344-6469793)