راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی،جنرل سیکرٹری ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ،نائب امراء راجہ محمدجواد،محمدوقاص خان،امتیازعلی اسلم ،چوہدری عطاء ربانی سمیت دیگررہنما ئوں نے تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے جناح کنونشن سنٹرمیں صحافیوں پرتشددکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اس واقعہ پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دینے والے میڈیا کارکنان پرتشددکرنے والے تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف فی الفورقانونی کاروائی کی جائے اور الیکشن کمیشن بھی صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے ۔