افریقی یونین کی دوروزہ سمٹ آج ہوگی فرانسیسی صدر کابھی شریک ہونے کا اعلان

Jul 01, 2018

پیرس (این این آئی) پچپن رکنی افریقی یونین کا دو روزہ سربراہ اجلاس اتوار یکم جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔ اس اجلاس کی میزبانی موریطانیہ کر رہا ہے۔ سمٹ میں فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں بھی شرکت کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماکروں کی کوشش ہے کہ افریقی براعظم کے انتشار کے شکار ساحل علاقے کی سکیورٹی کو بہتر بنانے پر خاص توجہ دی جائے۔ اتوار سے شروع ہونے والی سمٹ کے ایجنڈے پر آزاد تجارت کے ساتھ مختلف علاقوں میں مسلح تنازعات، مخدوش سکیورٹی حالات، کرپشن، سرمایہ کاری پر خاص طور پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔ اندازوں کے مطابق موریطانیہ کے دارالحکومت نواک شوٹ میں منعقدہ سربراہ اجلاس میں چالیس سے زائد سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔

مزیدخبریں