تھانہ کچہری کی سیاست کرنیوالے سیاسی فرعونوں سے غیور عوام کو نجات دلائیں گے: جمشید دستی

شہر سلطان (نامہ نگار) تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والے سیاسی فرعونوں سے غیور عوام کو نجات دلانے کیلئے حلقہ این اے 185 سے الیکشن لڑ رہا ہوں حلقہ این اے 185 کی عوام گزشتہ پچاس سالوں سے زائد کے عرصہ سے ظالموں کے چنگل میں پھنسے ہوئے مظلوموں کی زندگیاں بسر کر رہے ہیں عوام کو جاگیر دار ظالم وڈیروں سے نجات دلانے کیلئے سیاست کے فرعونوں کا مقابلہ کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید خان دستی اور حلقہ پی پی 272 سے ایم پی اے کے امیدوار سردار شہزاد فرقان خان بلوچ ایڈووکیٹ اور عوامی راج پارٹی کے رہنما سردار عامر خان گبول نے گزشتہ روز ڈمر والہ شمالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی راج پارٹی برسر اقتدار اکبر ملک میں عوامی راج قائم کرے گی ترقی کے دشمنوں سے انتقام لینے کا وقت آ گیا ہے حلقہ کی غیور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انتقام لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...