عالمی طاقتوں کی جانب سے امن وانسانیت کی باتیں محض ڈھکوسلہ ہیں ،باقر بخاری

Jul 01, 2018

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے جوائنٹ سیکرٹری میجر (ر) باقر بخاری نے کہا ہے کہ کربلائے کشمیر و فلسطین میں جاری ظلم و ستم پر عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی مجرمانہ خاموشی عہد حاضر کا سب سے بڑا المیہ ہے ،یمن بحرین نائیجریا افغانستان میں انسانیت پامال ہو رہی ہے عالمی طاقتوں کی پالیسیاں واضح کرتی ہیں کہ ان قوتوں کی جانب سے امن انسانیت کی باتیں محض ڈھکوسلہ ہیں ،کشمیر وفلسطین کے بدقسمت خطوں میں بہنے والے بے گناہوں کے خون کے ہر قطرے کی ذمہ داری عالمی قوتوں پر عائد ہوتی ہے کیونکہ یہ سلگتے مسائل انہی کے پیدا کردہ ہیں ، مسلم ممالک اور تمام مظلوم اقوام کو اپنے حقوق کیلئے خود ہی جنگ لڑنی ہوگی حق کے پرستاروں کو دنیا کی کوئی طاقت مغلوب نہیں کرسکتی ، آزادی کشمیر و فلسطین کا مقدر ہے جو انہیں مل کررہے گی ،شیعیان حیدر کرار ؑ مرکز مکتب تشیع کی پالیسی کی منتظر ہیں پوری قوم آمدہ انتخابات میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی اعلان کردہ پالیسی پر بھرپور لبیک کہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختار آرگنائزیشن کے مرکزی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں