لاہور، پسرور (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) تھانہ ہنجروال کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پرایس پی ڈولفن کے گن مین نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہنجروال کے علاقے 2ایس پی دولفن کے گن مین 23 سالہ عمر حیات نے 3ماہ قبل مقامی رہائشی نازیہ بی بی کے ساتھ شادی کی اورکرائے کے گھر میں رہ رہا تھاشادی کے بعد دونوں میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ پسرور میں محلہ بہادر پورہ کے محنت کش احسان الٰہی نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 27 سالہ احسان الٰہی کی شادی 3 سال قبل ہوئی تھی۔ وہ ایک بچے کا باپ تھا۔ کچھ عرصہ سے اس کا اپنی بیوی کے ساتھ طلاق کا کیس چل رہا تھا۔