سنجرانی فارمولے کی تیاریاں ہو رہی ہیں نوازشریف اور مریم نواز الیکشن سے کچھ روز قبل پاکستان میں ہونگے: رانا ثناء اللہ

Jul 01, 2018

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن سے کچھ روز قبل نوازشریف اور مریم نواز پاکستان میں ہوں گے۔ لیگی امیدواروں کو بہلا پھسلا کر پی ٹی آئی میں شامل کرایا جارہا ہے۔ یقین ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہوگی۔ سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کا الیکشن پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ سنجرانی فارمولے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، سنجرانی فارمولہ ناکام بنا دیں گے۔

مزیدخبریں