ہنزہ میںآسٹرین کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک،2ساتھی پھنس گئے

ہنزہ (آئی این پی) ہنزہ کے بلند پہاڑ التر پیک کو سر کرنے کی کوشش کرنے والا آسٹرین کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا ، جبکہ ٹیم کے 2 برطانوی ممبر5900 میٹر کی بلندی پر پھنس کر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہنرہ میں 7338 میٹر بلند التر پیک کو سرکرنے کیلیے 3 غیرملکی کوہ پیماوں کی ٹیم میں سے آسٹریا سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما چرسٹن ہبربرفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگیاجبکہ ٹیم کے 2 برٹش ممبر5900میٹر کی بلندی پر پھنس گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ شہریار کے مطابق ریسکیو کے لیے پاک فوج سے رابطہ کیا گیا ہے مگر موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو کا کام شروع نہیں ہوسکا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...