کراچی (آئی این پی+ خصوصی رپورٹر) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے نہ صرف روایتی نشستیں جیتیں گے بلکہ خوشگوار حیرتوں کے تحفے بھی دیں گے۔ این اے 245 میں کاغذات نامزدگی میں نام سے ڈاکٹر ہٹا دیا ہے۔‘ ہمارا ایجنڈا ہے کہ انصاف فوری اور سستا ہونا چاہیے‘ شہریوں کو حقوق ملنے چاہئیں‘ میں صرف کپتان ہوں سلیکٹر نہیں‘ میں کارکنان کے ساتھ کارکن بن کر کام کر رہا ہوں۔ کراچی کی سٹی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ کراچی 60 سے 70 فیصد ریونیو دیتا ہے اور 2 فیصد کراچی کو وفاق سے ملتا ہے، کیا سیاسی رہنما پنجاب اور کے پی کے بجٹ سے کراچی اور سندھ کو جائز حصہ دیں گے؟ عمران خان اور شہبازشریف کراچی کو مرکز سے وسائل دیں گے، تب یہاں کے عوام انہیں ووٹ دیں گے۔ دوسری طرف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ ہمارا ووٹ بنک پہلے سے زیادہ مستحکم ہے۔ ایم کیوایم پاکستان25،جولائی کوکراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوںسے مینڈیٹ حاصل کریں گے۔ شہری علاقوںکاووٹ اب بھی ایم کیوایم کوہی ملے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان آج ملک بھرمیںاپنی انتخابی مہم کاباقاعدہ آغازکررہی ہے۔یہ بات انہوںنے ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار، اراکین رابطہ کمیٹی اور شہیدکارکنان کے عزیزواقارب نامزدامیدوارکے ہمراہ بہادرآبادمرکزکے باہرپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔
انتخابات میں بھرپور طریقے سے روایتی نشستیں جیتیں گے: فاروق ستار
Jul 01, 2018