عمران نے پیرنی کے ساتھ قبر کو سجدہ کرکے مغربی اصلیت ظاہر کردی: اکرم درانی

بنوں(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر اور این اے35وپی کے90کے اُمیدوار اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ 25جولائی کے بعد وزیر اعلیٰ ہائوس کی چابی ایم ایم اے کے پاس ہوگی۔ قبروں کو سجدے کرنا اسلام میںحرام ہے پیرنی کے ساتھ قبر کو سجدہ کرکے اپنی مغرب کی اصلیت ظاہر کردی کہ وہ واقعی دین اسلام سے ناواقف ہے اب ایسے شخص کو ووٹ دینا اور اُن کی مدد کرنا بھی گناہ تصور کیا جاتا ہے قوم مغرب کی تبدیلی کو مسترد کرچکی ہیں عمران خان اور اُن کے ایجنڈوں کو شکست دیکر واپس لندن بھیج کر ہی دم لینگے اور نام نہاد مغربی تبدیلی کے دعویداروں سے قوم کو علماء کرا م کے برکت سے نجات دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام نورڑ کے رہنما ملک چپڑ خان کے صاحبزادے ملک فیاض علی خان کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک افتاب علی خان سمیت دیگر مشران علاقہ بھی موجود تھے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ این اے 35بنو ں سے کپتا ن کو عبر تنا ک شکست کا سا منا کر نا پڑیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحد ہ مجلس عمل کی جما عتیں پوری طرح متحد ہیں۔ ملک بھر اور خیبر پی کے میں کلین سویپ کرینگے جبکہ 5سال عوام سے جھوٹ بولنے والوں اوردھرنا کے نام پر عوام کا وقت ضائع کرنیوالوں کا یوم حساب آگیاہے ناقص اور نا کام پالیسیوں کی وجہ سے نا کامی مخالفین کا مقدر بنے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...