واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ وہ آئندہ مہینے ھلسنکی میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ہونے والی ملاقات میں شام اور یوکرائن جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو جرسی جاتے ہوئے امریکی صدارتی طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ بات چیت میں امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ روس کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کو ماسکو روانہ کیا تھا۔