یمنی ورسز نے حبل بندرگاہ کا کنٹرول سنبھال لیا‘ 39 حوثی باغی گرفتار‘ متعدد فرار

صنعائ(این این آئی)یمن کی حج گورنری کی اہم بندرگاہ حبل پر سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج نے قبضہ کرتے ہوئے حوثی باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔ کارروائی کے دوران 39باغیوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ۔آپریشن کے دوران بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرتے ہوئے فوج کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ہاتھ لگا ہے۔ فوج نے تین کشتیاں اور کئی فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں جب کہ فضائی حملوں میں باغیوں کی کئی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔ یمنی جون نے ایرانی ساختہ تیسرا ڈرون مار گرایا ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہاکہ حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بری فورس کو عرب اتحادی فوج کی فضائیہ کی مدد حاصل تھی۔ سرکاری فوج نے ایران نواز حوثیوں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کے بعد حیران ڈائریکٹوریٹ کے زیرانتظام حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرلیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آپریشن میں حوثی باغیوں کی بڑی تعداد فرار ہوگئی جب کہ 39 جنگجوؤں کو گرفتارکرلیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...