فیصل آباد: نامعلوم افراد کی امیدوار تحریک لبیک یارسول اللہ کے دفتر پر فائرنگ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) این اے 108میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے امیدوار کے دفتر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ محلہ فاروق آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے این اے 108 کے امیدوار شہباز علی گلزار اپنے دفتر کے باہر حامیوں کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا کہ موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔ گولیاں بیرونی دیوار میں لگیں۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...