راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) آر ڈی اے اور واسا کا بجٹ مالی سال 2018-19 جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ہفتہ کوآر ڈی اے کے مر کزی دفتر میںمیں منعقد ہوا فنانس سب کمیٹی نے آر ڈی اے کا روا ں ما لی سال بجٹ 2018-19کیلئے 6015ملین روپے کی منظوری دی اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے رانا اکبرحیات نے کی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آرڈی اے آصف محمود جنجوعہ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنیدتاج بھٹی ،پی اینڈ ڈی ثمینہ غفور،ڈپٹی ڈائریکٹرطارق محموداور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے مالی سال 2018-19 کیلئے 6015ملین روپے آر ڈی اے کیلئے وقف ہیں ترقیا تی کاموں کے لئے5771ملین روپے رکھے گئے آر ڈی اے کا روا ں ما لی سال کے لئے مختص بجٹ سے ڈبل روڈ آئی جے پی روڈ راولپنڈی جنکشن 1000ملین روپے میںقدیر خان روڈ کو دورویہ کرنے کیلئے 98 ملین روپے میں، ڈرائی پور ٹ روڈ کی تعمیر /توسیع کے لئے 125ملین روپے ، عمار چوک پر ری ماڈلنگ675 ملین روپے میں، ڈھوک حسو روڈراولپنڈی کے دو رویہ کیلئے 675ملین روپے ، ڈھوک منگٹال روڈراولپنڈی کی سڑک دورویہ کرنے کیلئے 375ملین روپے اور ائیر پورٹ روڈ پیدل کراس کرنے والوں کیلئے پل کی تعمیر کیلئے 56ملین روپے کی لاگت سے روا ں ما لی سال بجٹ 2018-19 میں کام مکمل کیا جائے گارواں مالی سال بجٹ میں غیر ترقیاتی کام کے لئے 264ملین روپے رکھے گئے جس میں تنخواہ پنشن اور دفتر بلڈنگ کا کام وغیرہ شامل ہیں جبکہ رواں ترقیاتی سکیموں جن میں ائرپورٹ روڈ کیلئے 8کروڑ70لاکھ روپے، ٹیپوروڈ سے ائرپورٹ لنک کیلئے سات کروڑ33لاکھ روپے، ڈرائی پورٹ روڈ کیلئے ساڑھے 12کروڑروپے کی رقم رکھی گئی ہے
آر ڈی اے کا 6015ملین روپے کا بجٹ منظور،ترقیا تی کاموں کیلئے5771ملین روپے مختص
Jul 01, 2018