لاہور(سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں ییلو کارڈ کو ان ٹیموں کے درمیان فیصلہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا جن کے پوائنٹس اور گول برابر ہوں۔گروپ ایچ کے میچ میں جاپان نے سنیگال کو ییلو کارڈ کی بنیاد پر ہرا کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں اپنی جگہ بنائی۔جاپان نے کولمبیا کو شکست دی، سنیگال سے میچ برابر کیا اور پولینڈ سے ایک صفر سے شکست کھائی جس کے باعث جاپان پہلے راؤنڈ ہی میں باہر ہونے سے بال بال بچا۔