مسلم لیگ ن نے ملک کو بحرانوں سے نکالا، مجتبیٰ شجاع الرحمن

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حلقہ پی پی 147سے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے الیکشن مہم کے سلسلہ میںچیئرمین یونین کونسل47نوید بشیرکے ڈیرہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو شدیدبحرانوں اوراندھیروں سے نکال کرروشنی ،ترقی، خوشحالی اور مستحکم پاکستان کی جانب گامزن کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھا کرترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑاکردیاہے۔شدید رکاوٹوں اورمخالفت کے باوجود اورنج لائن منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے ،جس کی تکمیل سے اڑھائی لاکھ افراد کو روزانہ کی بنیاد پر جدید سفری سہولت میسر آئے گی۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے الیکشن 2018 ء میں ووٹ کی عزت بحال ہوگی۔مخالفین جانتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...