لاہور ( سپیشل رپورٹر) سنی تحریک کے ضلعی صدر اور این ، اے 131 امیدوار سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کا استعمال ضمیر کی روشنی میں کریں ، وطن پرست اُمیدواروں کو ٹیبل لیمپ کے نشان کے ساتھ سامنے لائے ہیں ،ملک میںشریعت اور آئین وقانون کی بالادستی چاہتے ہیں ،پاکستان سنی تحریک نے غریب ومتوسط طبقے سے اچھے اور تعلیم یافتہ اُمیدوار میدان میں لاکھڑا کیا ہے ۔