لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کا سہرا لیگی قیادت کے سر ہے انتخابات جیت کر ملک کو اور آگے لے جائیں گے مخالفین پنجاب اور وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں جیسا ایک بھی منصوبہ دکھا دیں۔ 5 برس دھرنوں اور نعروں میں قوم کا وقت ضائع کیا گیا۔ سی پیک جیسا عظیم منصوبہ مسلم لیگ (ن) کے کریڈٹ پر ہے اب عوام کام کرنے والوں کو ووٹ دیتے ہیں قوم کو نعروں سے بہلانے کا دور چلا گیا۔