لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک اور قومی کرکٹر اظہر علی نے فیصل چوک مال روڈ پرشہریوں میں پھول اور ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے روڈ سیفٹی مہم کا افتتاح کر دیا۔ٹریفک آگاہی مہم میں ریڈ کریسنٹ کے رضاکاروں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہناتھاکہ منظم ٹریفک کے حصول کیلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی بے حد ضروری ہے۔شہریوں کو یہ باور کروانا ہے کہ ٹریفک قوانین صرف اور صرف شہریوں کی حفاظت اور محفوظ سفر کیلئے ہی واضح کئے گئے ہیں۔چالان کسی مسئلہ کا حل نہیں،سٹی ٹریفک پولیس معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو ایجوکیٹ کرے گی تاکہ شہریوں کو ان کی غلطی کا احساس دلایا جائے۔