چار سال تک وزیر خارجہ کی تعیناتی نہ ہونے سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی: آفتاب لودھی

Jul 01, 2018

لاہور ( پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ِانقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کئے جانے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نا کام خارجہ و اقتصادی پالیسی اور سفارتکاروں کی سفارش پر تعیناتی کے سبب پاکستان کی ساکھ متاثر ہو ئی ہے۔ چار سال تک وزیرِ خارجہ نہ ہونا اور فارورڈ تھنکنگ نہ ہونے کے سبب پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کئے جانے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ افواج پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بلا امتیاز جنگ کا آغاز کیا جو نمایاں کامیابی کیساتھ آج بھی جاری ہیاور پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ 27 صفحات پر مبنی انسداد منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی رپورٹ بھی مخصوص ذہنیت کی حامل ایف اے ٹی ایف کی تسلی نہ کروا سکی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈے سے امریکہ اور ایف اے ٹی ایف کا متاثر ہونا گھمبیرسازش ہے۔

مزیدخبریں