پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے: یاسمین راشد

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما این اے 125 کے نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی پی پی 150 سے امیدوار چودھری اصغر گجر سمیت دیگر کے ہمراہ داتا دربار پیر مکی یو سی 54 میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم جاری گھر گھر جا کر ووٹ مانگے اور عمران خان کا پیغام پہنچایا اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے 25 جولائی کو (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست کو عوام دفن کر دیں گے آنیوالی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی اور عمران خان پر وزیراعظم ہوں گے عام انتخابات میں بھرپور کامیابی سے لاہور سمیت پورا پنجاب تحریک انصاف کا قلعہ ثابت کریں گے کرپٹ حکمرانوں کو اب جیلوں میں جانا ہوگا ان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ملک میں چوروں اور ڈاکوؤں کو ان کے انجام سے دو چار کیا جائیگا ن لیگ کی کرپشن بے نقاب ہو چکی وہ مگرمچھ کے آنسو بہا کر قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے انہوں نے کہا کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے بعد اب حکمران مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں مگر ان کا کوئی بہانہ اور منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...