لاہور ( خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 125کے امیدوار حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف نے اس حلقہ کی عوام کے لئے کچھ کیا ہوتا تو آج مریم نواز کو شکست کے خوف سے اپنا حلقہ نہ بدلنا پڑتا لیکن میں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ وہ جس مرضی حلقے سے الیکشن لڑ لیں ان کے والد کی کرپشن ان کی شکست کا باعث بنے گی ۔