ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی ) جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر اور متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 289 شیخ عثمان فاروق نے کہا ھے کہ عوام کرپٹ اور بدعنوان سیاستدانوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں مجلس عمل کو کامیاب بنائیں۔دفتر جماعت اسلامی میں شیخ برادری کے سرکردہ بزرگوں اور نوجوانوں کے اعزاز میں عشائیہ اور الیکشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل پاکستان کے 20کروڑ عوام کو سودی قرضوں کی لعنت سے آزاد کرائے گی اور کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اْکھاڑ پھینکے گی۔