عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکے: محمد علی قادری

لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کو جنرل کونسل کا اجلاس زیر صدارت ممتاز رہنما مولانا محمد علی قادری ہوا جس میں بھارت کی طرف سے بھارت اور مضبوط کشمیر میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے ظلم و ستم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم بند کرانے کیلئے مداخلت کریں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کی عوام کو حق خودارادیت دیا جائے اور مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن