لاھور(کلچرل رپورٹر)چیئر مین استقلال پارٹی و سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز موومنٹ سید منظور گیلانی نے کہا ھے کہ کچھ عوام دشمن 25 جولائی کو ھونے والے انتخابات کے بارے شکوک وشبہات پیدا کر رھے ھیں۔انتخابات کا التوا ایک طرف آئین کی خلاف ورزی ھے تو دوسری طرف عوام کے حق حاکمیت سے انکار ھے۔نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کو اس سلسلے میں عوام کو اعتماد مین لینا چاھیئے۔