مرزا جاوید کی حلقہ میں کوئی پہچان نہیں، امیدوار نامزد کرنیکا فیصلہ غلط ہے: عامر اقبال سندھو

Jul 01, 2018

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماء امیدوار صوبائی اسمبلی 172چودھری عامر اقبال سندھو نے کہا کہ وہ خاندانی مسلم لیگی ہیں اور ہر حال میں نوازشریف کے ساتھ رہیں گے ،کسی بھی فیصلہ سے اختلاف کرکے پارٹی چھوڑنے اور غداری کا تصور بھی نہیں کرسکتے ،لیکن پارٹی کا وفادار ہونے کی حیثیت میں پارٹی کا نقصان ہونے سے بچانا بھی مخلص کارکنوں کا فرض بنتا ہے ،جو کہ ہمیں ادا کرتے رہنا چاہئے ،فیصلہ قائدین کا ہی تسلیم کریں گے ،لیکن مشورہ دینے میں پیچھے نہیں رہیں گے ،مسلم لیگ ن میں مشورہ دینے کی اجازت ہیرائے ونڈ کے اہم ترین صوبائی حلقہ 172میں امیدوار کی نامزدگی کا فیصلہ انتہائی عجلت میںاور خوشامد کی بناپر کیا گیا ہے ،جس امیدوار محمد مرزا جاوید کو نامزد کیا گیا ہے ،اس کا حلقہ میں کوئی آنا جانا نہیں ،بلکہ اس کی پہچان صرف نوازشریف فارم جاتی امراء تک محدود ہے ۔

مزیدخبریں