فیصل آباد: کتے کے کاٹنے سے 45 سالہ شخص جاں بحق

Jul 01, 2018

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) کتے کے کاٹنے سے 45سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق مکوآنہ کا رہائشی 45سالہ اعظم قریبی فیکٹری میں کام کرتا تھا وہاں رکھے پالتو کتوں نے اسے کاٹ لیا۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ متوفی چار بچوں کا باپ تھا۔

مزیدخبریں