عمران خان نے کے پی کے پرتوجہ کی بجائے حکومت کومشکلات ہی دیں: احسن اقبال

نارووال(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال این اے78میں طوفافی دورے کرتے کارنر میٹنگوں میں کارکنوںاپنی پانچ سالہ کارگردگی اور اپنے مخالفین کی کارکردگی کے حوالے سے ووٹرز کو آگاہ کر رہے ہیں یونین کونسل ڈومالہ ڈیرہ صفدر باجوہ کی طرف سے کروائی گئی کارنر میٹنگ میںاحسن اقبال نے خطاب کر تے کہا کہ 2013 میں کراچی دہشت گردی اور غنڈہ گری کی آگ میں جل رہا تھا آج مسلم لیگ (ن) نے پاک فوج کیساتھ ملکر کراچی کا امن بحال کر دیا ہے۔ آج کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بن گیا۔ یونین کونسل ڈومالہ میں کہا اگر ہم ترازو کے ایک پلڑے میں65 سال اور دوسرے پلڑے میں مسلم لیگ (ن) کے پانچ سال رکھ دئیں توپانچ سال والا پلرہ بھاری ہوگا کیونکہ عمران خان نے پورے چار سال اپنے حلقے کے پی کے پر توجہ دینے کی بجائے حکومت کیلئے مشکلات کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ملک کے دو سال دھرنوں کی مخالفت میں گزرا دئیے۔ کے پی کے کی صورتحال ابتر ہے، کراچی کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے۔ آج اگر پنجاب کا کے پی کے اور سندھ سے موزانہ کریں تو آپ کو فرق نظر آئیگا۔ پنجاب میں اربوں روپوں کے ترقیاقی کام کروا کے شہباز شریف نے لاہور کا نقشہ بدل دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے جو کام شروع کیے ہیں ان کا تسلسل بحال رکھنے اور ملکی معیشت کو مزید بہتر کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں تاکہ وہ اپنے تجربے سے ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...