صدرممنون حسین نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 دن کی توسیع کے آرڈیننس پر دستخط کردیئے

 صدر مملکت ممنون حسین نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 دن کی توسیع کے آرڈیننس پر دستخط کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع سے متعلق صدر مملکت کو سمری ارسال کی جس پر صدر ممنون حسین نے دستخط کردیے۔صدر کے دستخط کے بعد ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع کردی گئی اور صارفین مقررہ تاریخ تک ایف بی آر کو ذرائع آمدن ظاہر کیے بغیر اثاثے ظاہر کرسکتے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق اب تک 51 ہزار افراد نے ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کیا اور ایف بی آر 65 ارب روپے وصول کرچکا ہے۔گزشتہ روز نگران وزیراعظم ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ایمنسٹی اسکیم کے تحت حاصل رقوم اور میں توسیع سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فنانشل انسٹی ٹیوشن رولز 2018 کی منظوری دی گئی جبکہ ایف آئی اے کو ریکوری آف فنانسز کے تحت درکار تحقیقاتی ادارہ مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے کیپیٹل ڈویلمپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے بجٹ برائے سال 19-2018 کی بھی منطوری دی گئی۔وزیرخزانہ نے وفاقی کابینہ کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کے حالیہ اجلاس پر بریفنگ بھی دی۔

ای پیپر دی نیشن