چیف جسٹس ثاقب نثارنےغریب کےدردکوپہچاناہے،ملکی تاریخ کا بہترین ہسپتال بنایا جائے گا:شیخ رشید

Jul 01, 2018 | 14:37

ویب ڈیسک

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے غازی بروتھا ڈیم سے راولپنڈی کو200ملین گیلن پانی روانہ د ینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کی قلت پید اہو گئی ہے اور میں راولپنڈی میں پانی کی قلت کے کیس کا فریق بننے جا رہا ہوں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے غریب کے درد کو پہچانا ہے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ کا بہترین ہسپتال بنایا جائے گا،اور اس میں 14آپریشن تھیٹر بنیں گے جبکہ پیر سے ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا،ہسپتا ل 60فیصد تیار ہے اور 18ماہ میں مکمل ہو گا۔شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ہسپتال کو 6ماہ میں مکمل کریں انہوں نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی میں پانی کے مسئلے کو بھی دیکھیں گے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کی قلت پید اہو گئی ہے میں راولپنڈی میں پانی کی قلت کے کیس کا فریق بننے جا رہا ہوں اور میرا مطالبہ ہے کہ غازی بروتھا ڈیم سے راولپنڈی کو200ملین گیلن پانی روانہ دیا جائے۔

مزیدخبریں