ویانا (اے پی پی) ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمشن کے اجلاس کے اختتامی بیان میں دیگر ملکوں کو بھی انسٹیکس سے فائدہ اٹھانے کی سہولت فراہم کئے جانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ نو شقوں پر مشتمل اس بیان میں کہاگیا کہ پابندیوں کا خاتمہ ایٹمی معاہدے کی اساس ہے اور تمام ارکان اس امر کو یقینی بنانے کے پابند ہیں۔ ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمشن کا اجلاس ویانا میں ہوا جس میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کے رکن ممالک کے نائب وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
ایران پر پابندیوں کا خاتمہ ایٹمی معاہدے کی اساس ہے: مشترکہ کمشن
Jul 01, 2019