البانیہ(آئی این پی ) مشرقی یورپی ملک البانیہ میں مختلف شہروں کی بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ ووٹر اکسٹھ نئی بلدیاتی کونسلوں اور شہروں کے میئروں کا انتخاب کر رہے ہیں۔ اپوزیشن ان انتخابات کو ملتوی کروانے کی کوششوں میں تھی۔ ملکی صدر نے اپوزیشن کا مطالبہ مانتے ہوئے بلدیاتی الیکشن منسوخ کرنے کی تجویز دے دی تھی لیکن وزیر اعظم ایڈی راما نے یہ تجویز ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ اپوزیشن راما حکومت کو بد عنوان اور منظم جرائم میں ملوث قرار دیتے نئے قومی انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے۔ البانیہ میں سوشلسٹ پارٹی کی حکومت ہے اور راما سن 2013 سے ملکی وزیر اعظم چلے آ رہے ہیں۔
البانیہ میں بلدیاتی اداروں اور ان کے سربراہان کے انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع
Jul 01, 2019