بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے سیاسی مشیر وانگ یانگ نے گزشتہ روز یہاں تائیوان کے اعزازی مشیر کائو چن سو مائی کی قیادت میں تائیوان کے وفد سے ملاقات کی،وانگ نے کائو چن سومائی اور دیگر ارکان کی ان کوششوں کی تعریف کی جو وہ ایک چین کے اصول کیلئے کررہے ہیں،آزاد تائیوان کی مخالفت اور آبنائے کے اس پار پرامن ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین آبنائے کے پار تعلقات کیلئے مذاکرات اور مشورے کا خواہشمند ہے تاکہ چین کا تائیوان کے تمام افراد اور پارٹیوں کے ساتھ رابطہ مضبوط ہو،انہوں نے 1992کے اتفاق رائے کی تعریف کی اور تائیوان کی نام نہاد آزادی کی مخالفت کی انہوں نے خاص طورپر کہا کہ چین تائیوان کی عوام کی آواز سنے کیلئے تیار ہے،اور وہ ایسی تمام پالیسیوں کا حامی جن سے تائیوان کی عوام کو فائدہ ہوسکے۔