ٹوکیو (اے پی پی) 5 جاپانی کمپنیاں جدید ذرائع آمد و رفت کے منصوبے متعارف کرانے کے لئے اشتراک کے بارے میں غور کر رہی ہیں جن میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ٹیکسیاں بنانا شامل ہے۔ذرائع کے مطابق مزدا، سوزوکی، سْوبارْو، دائی ہاتسو اور اِسْوزْو مونیٹ ٹیکنالوجیز میں حصص حاصل کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ ٹویوٹا اور سوفٹ بینک نے یہ کمپنی گزشتہ سال بنائی تھی۔مونیٹ ہنڈا اور ہینو سے پہلے ہی سرمایہ کاری حاصل کر رہی ہے۔نقل و حمل خدمات کے لئے گوگل اور دیگر آئی ٹی کمپنیوں کی شمولیت سے عالمی دوڑ میں تیزی آگئی ہے۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جاپانی کارساز کمپنیوں کو امید ہے کہ اس منصوبے سے اْن کو مقابلہ کرنے کی صلاحیت میسر ہو گی۔
جاپانی کمپنیوں کا بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ٹیکسیاں بنانے کا فیصلہ
Jul 01, 2019