قابض اسرائیلی حکام نے بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدی پرپابندیاں عائد کردیں

جنین(این این آئی)قابض صہیونی ریاست کی مجد جیل میں قید ایک بھوک ہڑتالی فلسطینی جعفر ابراہیم محمد عزالدین پرصہیونی حکام نے نئی قدغنیں عاید کردی ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ریاست کی ایک عدالت نے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیر جعفر عزالدین کو قید تنہائی میں ڈالنے کے ساتھ ایک ماہ تک کسی قریبی رشتہ دار سے ملاقات پرپابندی عاید کردی ہے۔ ایک ماہ تک وہ جیل کی کینٹین سے اپنی مرضی کی کوئی چیز نہیں خریدسکتا اور نہ دیگر اسیران کے ساتھ کچھ دیرکے لیے گھل مل سکتا ہے۔ صہیونی جیلروں کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں جعفر ابراہیم عزالدین مسلسل 15 دن سے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن