منڈی احمد آباد، اوکاڑہ ( نامہ نگار) دیورنے گھرمیںگھس کر مبینہ طور پربھابھی کوموت کے گھاٹ اتادیا، تعویزگنڈا کے شک پرفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منڈی احمدآبادکا رائے ارشاد علی اپنے بڑے بھائی ممتازاحمدکی بیوی عابدہ پروین پرالزام عائدکرتاتھا کہ وہ اس پرتعویزگنڈااورجادوکرتی ہے۔ ملزم اکثراوقات اپنی بھاوج سے جھگڑاکرتا گزشتہ روزملزم رائے ارشاد علی بارہ بور بندوق سے مسلح ہوکراپنے بھائی کے گھرگیا اوراپنی بھاوج کو یکے بعد دیگرے فائرمارکرموقع سے فرارہوگیا عابدہ موقع پرہی دم توڑگئی۔ مقتولہ پانچ بچوںکی ماںتھی مقامی، پولیس نے مقتولہ کے بھائی محمد وقاص کی مدعیت میںمقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ ملزم علاقائی گلوکار ہے۔