ناسا نے زحل کے چاند کے لیے نئے مشن کا اعلان کردیا

Jul 01, 2019

پیساڈینا، کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) قارئین کو یاد ہوگا کہ چند ماہ قبل پتا چلا کہ سیارہ زحل (سیٹرن) کے ایک مشہور چاند اینسلیڈیئس کی برفیلی سطح کے نیچے ایسے مرکبات موجود ہیں جن میں کاربن پایا جاتا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ کاربن والے نامیاتی مالیکیول کسی بھی جگہ زندگی کی نوید دے سکتے ہیں تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ ٹائٹن پر بھی زندگی کا پتا دینے والے سالمات موجود ہوسکتے ہیں۔ اور اسی لیے ناسا نے سیارہ جاتی مشن کے لیے ٹائٹن کا انتخاب کیا ہے۔ایٹمی توانائی سے چلنے والا یہ روبوٹ سطح پر نہیں چلے گا بلکہ اپنے 8 پنکھوں کی مدد سے ٹائٹن کی فضا میں اڑے گا اور وہاں نامیاتی مرکبات اورآثار تلاش کرے گا۔

مزیدخبریں