نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پہلی بار دہشت گردی پر عالمی کانفرنس بلانے کی تجویز پیش کر دی۔ بھارتی محکمہ خارجہ کے ترجمان روش کمار نے نریندر مودی کے جی- 20 سربراہی اجلاس سے الگ دنیا کے مختلف ممالک کے رہنما وں کے ساتھ ہونے والی دو طرفہ یا کثیرالجہتی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یقینی طور پر بہت سی باہمی ملاقاتوں میں دہشت گردی کے مسئلے کو اٹھایا جس پر وزیراعظم کی تجویز کو حمایت ملی ہے۔