لاہور(نیوزرپورٹر) مسلم لیگ ن کے صدر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے گزشتہ روز جاتی امراء رائے ونڈ میں اپنی والدہ بیگم شمیم اخترکی خیریت دریافت کی ۔انہوں نے مریم نواز سے بھی ملاقات کی ۔شہباز شریف نے رائے ونڈ میں اپنی والدہ کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ اس موقع پر مریم نواز بھی ان کے ساتھ رہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ کی صحت اور ان کی لمبی عمر کیلئے دعا بھی کی ،مریم نواز کے ساتھ انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کی حکمت عملی کو سامنے رکھتے ہوئے لائحہ عمل بھی بنایا۔