غازی بروتھا ڈیم سے راولپنڈی کو واٹر سپلائی منصوبہ، علی نواز اعوان کی زیر صدارت اجلاس تین جولائی کو ہوگا

Jul 01, 2019

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) غازی بروتھا ڈیم سے راولپنڈی کو واٹر سپلائی کے منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے 3 جولائی کو وزیر اعظم کے مشیر سی ڈی اے علی نواز اعوان کی زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میںNA 54 سے رکن قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بھی شرکت کریں گے اجلاس کو چیئرمین آر ڈی اے محمد عارف عباسی راولپنڈی میں پانی کی مجموعی ضرورت کے حوالے سے بریفنگ دیں گے اس ضمن میں غازی بروتھا واٹر سپلائی پراجیکٹ کی تکمیل سے راولپنڈی اور اسلام آباد کی 100 کی پانی کی ضروریات کی تکمیل کے حوالے سے اعدادوشمار بھی اجلاس کے سامنے رکھیں گے ۔

مزیدخبریں