مصطفیٰ آباد: سابق لیگی ایم این اے سلمان حنیف پر قاتلانہ حملہ‘ محفوظ رہے

Jul 01, 2019

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سابقہ ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف پر قاتلانہ حملہ، سلمان حنیف دوست کے ہمراہ گاڑی پر گھر جا رہے تھے کہ 2 نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، حملہ میں لیگی MNAمعجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حلقہ این اے 138سے مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم این اے چوہدری سلمان حنیف خاں اپنے دوست کے ہمراہ گاڑی پر اعظم چوک کماہاں نزد رنگ روڈ اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے اچانک ان پر سیدھی فائرنگ کر دی تاہم حملہ میں چوہدری سلمان حنیف خاں سمیت گاڑی میں سوار تمام افراد مکمل محفوظ رہے، اس سلسلہ میں جب چوہدری سلمان حنیف خاں سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی نا معلوم مسلح افراد میرے گھر آئے تھے لیکن میرے محافظ کے دروازہ نہ کھولنے پر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے تھے، پولیس تھانہ نشر ٹائون لاہور نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں