بھارت اور انگلینڈ کا میچ سو فیصد مل کر کھیلا گیا ہے۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کی باڈی لینگوئج بتا رہی تھی کہ کیسی کرکٹ ہونے والی ہے۔ مجھے شروع سے ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ میچ انگلینڈ کو جتایا جائے گا۔ شروع سے آخر تک یہ سارا میچ فکس تھا۔ میں دس سال تک انگلینڈ میں رہا ہوں مجھے ہمیشہ یقین رہا ہے کہ گورے ایماندار ہیں مگر جیسے کل میچ کھیلا گیا یہ قابل نفرت تھا۔ شروع سے آخر تک مل کر کھیلا گیا دنیا کو دھوکہ دینے کے لیے یہ میچ بہت لمبا بھی کر دیا گیا۔ اگر بھارت چاہتا تو چالیس اوورز میں یہ میچ جیت سکتا تھا لیکن اس نے پاکستان دشمنی کی وجہ سے ایسا نہیں کیا کیونکہ بھارت نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا وہ ہمیں نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ اس میچ کے بعد میں گوروں کے بارے بھی اپنی رائے بدل رہا ہوں گورے بھی دیگر قوموں کی طرح بیایمان اور مطلب پرست ہیں۔
دوسری طرف پاکستان اور افغانستان کا میچ ہم نے بڑی مشکل سے فتح حاصل کی۔ حالانکہ افغانستان کی ٹیم کوئی خاص نہ تھی اس کے باوجود ہماری غلطیوں سے میچ اتنا لمبا ہو گیا اب سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا حتمی مرحلہ آ چکا ہے اور ہمیں اب پتہ چلا ہے کہ ہم نے بھی سیمی فائنل میں جانا ہے۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف ہر حال میں جیتنا ہو گا۔ افغانستان کے خلاف کامیابی اور انگلینڈ،جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد اب اگلے مرحلے کے لیے تیار رہیں۔
بھارت جان بوجھ کر ہارا
Jul 01, 2019