لاہور(نمائندہ سپورٹس)چئیرمین کینن کرکٹ شیخ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ ملک میں کلب کرکٹ کا ڈھانچہ مضبوط بنائے بغیر باصلاحیت کھلاڑیوں کا سامنے آ ناممکن نہیں ہے۔کلب کرکٹ کو پروفیشل بنیادوں پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کو آ گے بڑھنے میں مدد دینے کے لئے کینن کرکٹ کی بنیاد رکھی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کلب کی سطح پر زیادہ سے زیادہ انویسٹمنٹ کی جائے تاکہ کھلاڑیوں کو معیاریی کرکٹ کھیلنے کو ملے۔پی سی بی کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچہ تشکیل دیتے وقت سب سے پہلے کلب کرکٹ کے حوالے سے ریفارمز کرنا چاہئیں۔ کلب کی سطح پر ریفارمز کئے بغیر کوئی بھی سسٹم لے آئیں وہ کامیاب نہیں ہوسکتا کیونکہ کلب کرکٹ ہی اصل نرسری ہے۔